جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

لاہور: ہیروئن قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

لاہور ایئرپورٹ سے ہیروئن قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہور سے منشیات کی قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر عامر سہیل دوحہ جانے کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ 

اے ایس ایف اسٹاف نے مسافر کے شولڈر بیگ میں موجود ہاٹ پاٹ کو مشکوک قرار دیا۔ مزید چھان بین کے دوران ہاٹ پاٹ کے پیندے میں مچھلی کے نیچے نہایت خفیہ طریقے سے منشیات چھپائی گئی تھی۔ 

تاہم اے ایس ایف کے عملے نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامان کی تلاشی کے دوران 3.322 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کےلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.