جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

وزیراعلیٰ سندھ نے مبینہ زہریلی گیس سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع کیماڑی کے علاقے میں مبینہ زہریلی گیس سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی، ڈی جی ہیلتھ اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے واقعہ کی الگ الگ رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ محنت، محکمہ صنعت اور ضلعی انتظامیہ کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ضلع محکمہ صحت کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر جا کر تحقیقات کی، ٹیم نے زیریلی گیس سے اموات کی تصدیق کردی، ضلعی انتظامیہ کیماڑی

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کون سی فیکٹریز ہیں جن سے اس قسم کی گیس کا اخراج ہو رہا ہے جو انسانی زندگی کیلئے نقصاندہ ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے سوال کیا کہ ان فیکٹریز کا کبھی معائنہ بھی کیا گیا ہے؟ 

وزیراعلیٰ نے واقعے کے بعد کی کارروائی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

انہوں نے لیبر ڈپارٹمنٹ کو فیکٹریز سے خارج ہونے والی گیس کے نمونے لیب ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.