منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

شہباز گِل کی درخواست پر کارروائی 11 بجے تک ملتوی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کی درخواست پر کارروائی 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گِل کی حفاظتی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں شہباز گِل عدالت میں پیش ہوئے۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی حد تک شہباز گِل کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

شہباز گل نے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے تک گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ یہ بات آپ لکھ کر دیں۔

واضح رہے کہ شہباز گِل نے حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.