پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

عمران خان نے الیکشن کمیشن پر حملے کو وتیرہ بنالیا، فیصل کریم کنڈی

وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن پر حملے کو وتیرہ بنالیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان انوکھا لاڈلا بن کر کھیلنے کےلیے آئین مانگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین سے لاعلم نےحاضر سروس بیوروکریٹ کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی خواہش کی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ محسن نقوی کا انتخاب الیکشن کمیشن کا منصفانہ فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.