پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

اسٹیٹ بینک کی درآمدی دستاویز کی کلیئرنس سے متعلق بینکوں کو ہدایت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدی دستاویز کی کلیئرنس سے متعلق بینکوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک زرمبادلہ کا انتظام کر کے ادائیگی کرنے والوں کے دستاویزات کلیئر کریں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کو درآمدی دستاویزات کلیئر کرنے کا طریقہ کار فراہم کیا ہے، بینکوں کو خوراک، دوائیں، توانائی وغیرہ کی درآمدات کو ترجیح دینے کا کہا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کاروباری طبقے نے بندرگاہ پر درآمدی مال پھنسنے کی نشاندہی کی ہے، شپننگ دستاویزات کلیئر نہ ہونے کے سبب بندرگاہ پر مال پھنسا ہے، بینکوں کو کہا ہے 180 یا اس سے زائد دن کی ادائیگیوں کی درآمدات پہلے کلیئر کریں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) آج شرح سود کا اعلان کرے گا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کو 18جنوری تک منگوایا گیا سامان 31 مارچ تک کلیئر کرنے کا کہا ہے، بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ پورٹ پر پہنچی شپمنٹ کے دستاویزات کلیئر کریں۔

اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو درآمدی سامان خریدنے سے پہلے اجازت لینے کا پابند بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.