پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

ایسے مشکوک نگراں وزیراعلیٰ سے شفاف انتخابات کی توقع نہیں، فیاض الحسن چوہان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایسےمشکوک نگراں وزیراعلیٰ سے شفاف انتخابات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

فیاض چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری بدنیتی پرمبنی ہے، نیب سےپلی بارگین کرنےوالے محسن نقوی الیکشن میں غیر جانبداری کا دعویٰ کس منہ سے کر رہے ہیں۔

انپوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں محسن نقوی، آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں، محسن نقوی کے چینل دانستہ بیسیوں دفعہ پی ٹی آئی کے خلاف فیک نیوز چلانے میں پیش پیش رہا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ تحریکِ انصاف قبل ازانتخابات دھاندلی کے اس عمل کو یکسر مسترد کرتی ہے، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی کریڈیبیلیٹی بنانے کی کوشش کرے نا کہ بگاڑنے کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.