نامور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے وائس میسج میں ایک اور فیچر لانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر پر کام چل رہا ہے جبکہ کچھ اطلاعات کے مطابق اس پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔
فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ ہر گزرتے دن کے ساتھ صارفین کے تجربے کو بڑھاتے اور ان کے لیے آسانی پیدا کرتے ہوئے کام کرتا رہتا ہے۔
موجودہ دور میں واٹس ایپ پیغام رسانی کے علاوہ ای فائلز، فوٹوز، ویڈیوز، غرض تقریباً ہر طرح کے موبائل ڈیٹا کی منتقلی کا سب سے تیز اور بڑا ذریعہ بنا ہوا ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت واٹس ایپ کو دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد استعمال کر رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ کمپنی بھی اپنے صارفین کو پریشانی سے بچانے کے لیے اس ایپ کے فیچرز کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔
اسی سلسلے میں ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے کہ واٹس ایپ اب وائس میسج کے فیچر کو اپ ڈیٹ کرنے کا جارہا ہے۔
مذکورہ فیچر کی مدد سے صارفین وائس میسج میں موجود آواز کو اس کی طے شدہ چلنے کی رفتار سے زیادہ تیز بھی سن سکتے ہیں۔
یہ اسپیڈ 1x سے 2x تک ہوسکتی ہے، جس کا بنیادی مقصد صارفین کو لمبے وائس میسجز جلد سنوانا اور ان کا وقت بچانا ہے۔
Comments are closed.