اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا۔
سبطین خان نے اپنے خط میں لکھا کہ وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر پنجاب اسمبلی ٹوٹ چکی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 105 (3) ،224 اور 224 اے کے تحت گورنر کو جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب 90 دن میں پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔
سبطین خان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کو 7 روز ہوگئے، آپ نے الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی، آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقرر کریں۔
اسپیکر نے گورنر پنجاب کو بھیجے گئے خط کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کر دی۔
Comments are closed.