پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 80 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں اب پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 70 رہ گئی ہے جس میں منحرف ارکان بھی شامل ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جمعہ کے روز تحریک انصاف کے تیسرے مرحلے میں مزید 35 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔
اس سے چند دن قبل اسپیکر نے پہلے 11 اور پھر 35 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کیے تھے جن میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی شامل ہیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اب قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی کل تعداد 70 رہ گئی ہے جن میں 20 سے زائد منحرف ارکان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے جعفر لغاری، اور ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کی دوبارہ گنتی میں سیٹ ہارنے اور عمران خان کے نا اہل ہونے پر کل 5 نشستیں کم ہو چکی ہیں۔
Comments are closed.