عالمی شہرت یافتہ مصری نژاد برطانوی، امریکی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر نعمت شفیق امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔
ڈاکٹر نعمت شفیق رواں سال یکم جولائی کو کولمبیا یونیورسٹی کی 20 ویں صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی، وہ یونیورسٹی کی 268 سالہ تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔
ماہر اقتصادیات ڈاکٹر نعمت شفیق بطور ڈپٹی گورنر بینک آف انگلینڈ مارکیٹوں کی ’شیرف‘ اور لندن کی طاقتور ترین خاتون کہلائی گئیں، 36 سال کی عمر میں وہ ورلڈ بینک میں اب تک کی سب سے کم عمر نائب صدر بنیں، وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔
ڈاکٹر نعمت شفیق نے لندن اسکول آف اکنامکس میں متعدد بورڈز میں خدمات انجام دیں، انہیں گیارہویں سالانہ گلوبل لیڈر شپ اور ڈائیورسٹی ایوارڈز میں سال کی بہترین خاتون کا ایوارڈ ملا، انہیں برٹش مسلم ایوارڈز (BMA) لیڈر اِن فنانس سے بھی نوازا گیا۔
ڈاکٹر نعمت شفیق فی الحال برٹش میوزیم، سیمنز کے نگراں بورڈ، کونسل آف دی انسٹی ٹیوٹ فار فِسکل اسٹڈیز اور اکانومی آنرز کمیٹی کی ٹرسٹی کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
Comments are closed.