بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن اتحاد آج وہیں کھڑا ہے جہاں اُسے ہونا چاہیے، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے اپوزیشن اتحاد( پی ڈی ایم ) آج وہیں پر کھڑا ہے جہاں اُسے ہونا چاہیے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں ن لیگ استعفے دینے پر زور دیتی ہے، پیپلز پارٹی نے آئسولیشن کی پالیسی رد کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی قیادت عوام کے ساتھ کھڑی تھی اور کھڑی ہے، ہم عوام دشمن پالیسیوں کو ایکسپوز کریں گے۔

ترجمان سندھ حکومت نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بادشاہ سلامت ہیں، وہ جب چاہتے ہیں آئی جی سندھ کو بدل دیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کسی ڈی آئی جی اور ڈی ایس پی کو ہٹا نہیں سکتی، سید مراد علی شاہ کے پاس عدالتی فیصلے بعد پولیس افسر کو ہٹانے کا اختیار ہی نہیں ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ہمارے حکومت سے معاملات طے ہوئے ہوتے تو پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ جیل میں نہ ہوتے، آصف زرداری اور فریال تالپور کے مقدمات ختم ہوگئے ہوتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم شارٹ ٹرم پروسیس کےلیے نہیں جمہوریت کی بقا کےلیے بنی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.