پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

یوکرین بھیجےجانے والےبرطانوی ٹینکس جلا دیےجائیں گے، ترجمان کریملن

کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی ٹینک یوکرین آئے تو دیگر ٹینکوں کی طرح جلا دیئےجائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  کریملن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو روس مخالف مقاصد کےحصول کیلئے بطورآلہ استعمال کر رہےہیں۔

کریملن نے کہا ہے کہ برطانیہ، پولینڈ کی یوکرین کو ہتھیاروں کی نئی سپلائی سے زمینی صورتحال نہیں بدلے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے ہفتے کو 14ٹینکوں سمیت جدید آرٹلری امداد یوکرین بھیجنے کااعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.