پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

لندن: چرچ کے باہر فائرنگ، ملزم گرفتار، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر

لندن پولیس نے چرچ کے باہر فائرنگ کرنے کے الزام میں 22 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ہفتے کی دوپہر وسطی لندن کے علاقے یوسٹن کی چرچ فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھی۔

چرچ میں ایک ماں اور بیٹی کی آخری رسومات جاری تھیں جب باہر فائرنگ ہوئی۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو شام چار بجے فائرنگ کے ملزم کو شمالی لندن کے علاقے بارنیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چلتی گاڑی سے فائرنگ کی جس میں 4 خواتین اور 2 بچیاں زخمی ہوئیں۔

تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.