یوم پاکستان(23 مارچ) کی پاکستان ڈے پریڈ کو ری شیڈول کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے پاکستان ڈے پریڈ کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں 23 مارچ کی پریڈ ری شیڈول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کو خراب موسم اور بارشوں کے باعث یوم پاکستان کی پریڈ نہیں ہوسکے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ جو 23 مارچ کو شیڈول تھی اب طے شدہ پروگرام کے تحت 25 مارچ کو ہوگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.