پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے: الیکشن کمشنر سندھ

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ آج شام تک کراچی کی تمام یوسیز کے نتائج مکمل ہو جائیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ کراچی میں 246 یوسیز ہیں، بلدیاتی الیکشن ایک بہت بڑی مشق ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں بہت سارے مسائل اور چلینجز بھی ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمے داری احسن طریقے سے نبھائی ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ نے کہا کہ پولنگ کا وقت شام 5 بجے تک تھا، تاہم کئی پولنگ اسٹیشنز پر شام 6 بجے تک پولنگ ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ الگ الگ کیٹیگری کے فارمز 11 اور 12 بنائے گئے تھے، جبکہ مختلف اوقات میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم محنت کر کے نمبر ون پارٹی کے طور پر سامنے آ گئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم اکیلے ہی بلدیہ کا نظام سنبھا لیں۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے مانیٹرنگ کا سخت طریقہ کار رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ روز بلدیاتی الیکشن کے موقع پر سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکریٹری بھی کراچی میں موجود تھے۔

اعجاز چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی بھی افسر نے اس پراسس میں کوئی کوتاہی نہیں کی، جس افسر نے کوتاہی کی اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.