پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

کراچی: بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی کا کامیابی کا دعویٰ

کراچی کے 7 اضلاع کے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے اپنی اپنی کامیابی کے دعویٰ کردیے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں حافظ نعیم الرحمان، خرم شیر زمان اور سعید غنی نے اپنی اپنی جماعت کی فتح کے دعویٰ کیے۔

شہر قائد میں 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی 100 سے زائد یونین کونسل پر آگے ہے، ملک کے بڑے شہر کی حمایت ہمارے پاس آچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع وسطی، کورنگی اور شرقی میں جماعت اسلامی کا حریفوں پر مارجن بہت زیادہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ تاریخی کامیابی اور کراچی کی سیاست میں جماعت اسلامی کا کم بیک ہے۔

ادھر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کا محتاط دعویٰ کیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے نمبر پر پیپلز پارٹی یا پھر جماعت اسلامی ہوگی، ابھی نتائج آنا باقی ہیں، کوئی بھی دعویٰ کرنا قبل از وقت ہوگا۔

پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد ہی سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے اپنی جماعت کے بلدیاتی الیکشن جیتنے کا دعویٰ کیا تھا۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان جلد ہی پی ٹی آئی کے میئر کے امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے۔

عمران خان نے کچھ دیر بعد کہا کہ کراچی شہر کے بلدیاتی انتخابی میں پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی پر بہت ہی معمولی سے سبقت حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.