وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا انتخابی عمل سے علیحدہ ہونا جسٹیفائیڈ ہے، افسوس کہ کراچی کی بڑی پارٹی اس عمل سے علیحدہ ہوئی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی تھی، الیکشن کمیشن پہلے بھی حلقہ بندیوں پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے جو موقف دیا ہے وہ سراہنے کے قابل ہے، ایم کیو ایم کے علحیدہ ہونے سے بلدیاتی الیکشن کی ساکھ متاثر ہوگی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آج کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
Comments are closed.