پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنا چاہیے تھا، حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ خواہش تھی ایم کیو ایم الیکشن لڑتی تاکہ پتاچلتا کون کہاں کھڑا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی میں بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی تھی، الیکشن کمیشن پہلے بھی حلقہ بندیوں پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرسکا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی حلقہ بندیوں، مردم شماری پر اعتراض ہے، تحفظات ہر کسی کو ہوتے ہیں، ایم کیو ایم کو الیکشن لڑنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہیں گے کسی کی مدد کے بغیر کراچی میں حکومت بنائیں، اس کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.