پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس انتخابات کے لیے امیدوار ہی نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم والوں کے پاس الیکشن کے بائیکاٹ کا بہانہ اچھا ہے، یہ بائیکاٹ کردیں گے لیکن حکومت نہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی ہوچکی ہے، ہم بلدیاتی الیکشن کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔
Comments are closed.