کراچی میں بلدیاتی الیکشن کےلیے سیکیورٹی پلان کے تحت 43 ہزار 605 سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی میں 4 ہزار 997 پولنگ اسٹیشنز پر 26 ہزار 50 افسران اور اہلکار الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 1048 پولنگ اسٹیشنز پر 5844 افسران، اہلکار و ملازمین تعینات ہوں گے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 2046 پولنگ اسٹیشنز پر 11206، ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 1903 پولنگ اسٹیشنز پر 9000 افسران، اہلکار اور ملازمین الیکشن ڈیوٹی دیں گے۔
ترجمان کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوران ایف سی کے 200 اور رینجرز کے 500 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کےلیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق کراچی پولیس کے مجموعی طور پر 43 ہزار 605 سے زائد اہلکار الیکشن والے دن سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق ایسٹ زون میں 17 ہزار 588، ضلع شرقی میں 6533 اہلکار، ملیر میں4837 اہلکار، کورنگی میں 6218 افسران، اہلکار اور ملازمین تعینات کیے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ساؤتھ زون میں 11627، ضلع ساؤتھ میں 2155، ضلع وسطی میں4558 اور کیماڑی میں 4914 اہلکار شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ویسٹ زون میں 14390، ضلع وسطی میں9672 اور ضلع غربی میں 4718 افسران، اہلکار اور ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.