جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نہیں،عوام تیاری کریں، الیکشن کمیشن

Election

کراچی: سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید نےکہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نہیں عوام تیاری کریں۔

کراچی و حیدرآباد کےعوام کے نام پیغام میں عمر حمید کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تیاری کریں، سب کچھ ٹھیک ہوگا، پولیس و رینجرز کی خاطر خواہ نفری تعینات ہوگی، گھبرانے کی کوئی بات نہیں، تھریٹ الرٹ کوئی سیریس چیز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم نہیں، ایم کیو ایم پاکستان

عمر حمید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آچکا ہے، اب بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نہیں، تمام جماعتوں نے جس جگہ پر کوشش کرنی تھی وہ کر لی، الیکشن کمیشن میں باقاعدہ سب کو سنا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سارے الیکشن کی تیاری کریں، سکیورٹی اداروں نے یقین دلایا ہے کہ پوری تیاری ہے، سندھ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا اندازہ ہے، الیکشن کروانا قومی فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن

You might also like

Comments are closed.