پی ٹی آئی کے سینئر رہنما خرم شیر زمان نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلےکا خیر مقدم کیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔
اس فیصلے سے متعلق خرم شیر زمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم عوام کا سامنا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دھمکیوں سے کراچی کے عوام ڈرنے والے نہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے غیرجانبدار رویہ اختیار کرکے آئین کو سرخرو کیا، سندھ حکومت کی سربراہی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں۔
Comments are closed.