جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بات وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ’جیو نیوز‘ سے فون پر گفتگو کے دوران کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق اپنا اختیار استعمال کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز معذرت کر چکی ہیں۔

سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی وفاق کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے 15 جنوری کو کراچی، حیدر آباد اور دادو میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے اور حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آج الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس قرار دیا گیا کہ کراچی ڈویژن، حیدر آباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست کی کہ وفاقی وزارتِ داخلہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.