جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

حج کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار

سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔

ریاض سے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔ 

کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین احتیاطاً  فلو (انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔ 

سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.