بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی افریقا کیلئے ٹریننگ کیمپ، آج انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا جائے گا

دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے ٹریننگ کیمپ میں اتوار کو آرام کا دن تھا۔ آج پچاس اوورز پر مشتمل انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقاکی تیاری بہت اچھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورۂ جنوبی افریقا کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی 26 مارچ کو جنوبی افریقا روانگی شیڈول ہے۔

ٹریننگ کیمپ کے پہلے سیشن سے قبل کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی حکمت عملی اور کووڈ پروٹوکولز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.