پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا، لیکن اس پروگرام کے مکمل ہونے کے بعد ایک اور آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں اُمید سے زیادہ امداد ملی ہے، اس سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں آسانی ہوگی، سعودی عرب اور چین سے نئے قرض پر بات ہوسکتی ہے۔

بینکس نے کہا کہ مزید یہ کہ ریٹ ادائیگی کے وقت اوپن مارکیٹ میں تاجروں کی طرف سے دکھائے بھاؤ سے مختلف ہو سکتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کانفرنس میں بڑے وعدوں سے آئی ایم ایف سے معاملات میں آسانی ہوگی، ہر ایک ارب ڈالر سے مسائل 4 ہفتے کیلئے ٹل جاتے ہیں،  آج پاکستانی پلاٹ نہیں ڈالر خرید رہا ہے،  ڈالر اصل میں 260 روپے کا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے سے ڈالر کی طلب کم ہو جائے گی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ایسا نہیں کہ آئی ایم ایف رعایت نہیں دیتا، بات کرنے سے بات بن جاتی ہے، ترسیلات دس فیصد کم ہوگئی ہیں، تجارتی اور کرنٹ خسارہ کم کرنے کیلئے ڈالر مہنگا ہو جائے تو ہرج نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گیس کی قیمت دو سال سے نہیں بڑھائی گئی، امیر صارفین کیلئے گیس کی قیمت بڑھانا آسان ہے، قطر کو ایل این جی پاور پلانٹ کی فروخت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جوکام کیا شہباز شریف کی اجازت سے کیا، ن لیگ ہٹا دے گی تو گھر جا کر بیٹھ جاؤں گا، کسی اور پارٹی میں نہیں جاؤں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.