پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

ن لیگ نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا

مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پنجاب اسمبلی میں دوبارہ طلب کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پرویزالہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں ،وہ غلط طور پر مسلط ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی کے ساتھ وفاقی وزراء میں سے رانا ثناء اللّٰہ، سعد رفیق اور عطا تارڑ بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے اسمبلی میں بلایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.