اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

سندھ کی جیلوں سے رہا، 530 افغان باشندے چمن بارڈر پہنچا دیے گئے

سندھ کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 530 افغان باشندوں کو چمن بارڈر پہنچا دیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق سندھ کی جیلوں سے رہا ہونے والے افغان باشندے 6 بسوں میں کراچی سے باب دوستی پہنچائے گئے۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کی جیل کے 317 افغان باشندے شامل ہیں۔

چمن بارڈر پہنچائے گئے افراد میں حیدر آباد ویمن کی 32 اور کراچی ویمن جیل کی 56 افغان خواتین اور دونوں شہروں کی بچہ جیل سے رہا ہونے والے 41 بچے بھی موجود ہیں۔

حکام کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کی ویمن جیلوں سے ماؤں کے ساتھ 84 بچے بھی رہا ہوئے جو چمن بارڈر پہنچائے گئے افغان باشندوں میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.