پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ احتجاج میں شرکت کی دعوت ملی ہے مثبت جواب دیں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے مرکز پاکستان ہاؤس جا کر پارٹی قیادت سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد خالد مقبول صدیقی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں رہنے والے تمام لوگ متاثر ہو رہے ہیں، کراچی بدحالی کی طرف جائے گا تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی ایک جماعت بھی ملک کے حالات کو ٹھیک نہیں کرسکتی، ملک کو معاشی بحران سے صرف کراچی نکال سکتا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پورا پاکستان ہے، اسے سب کو مل کر سنبھالنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے پر جن کی حکومت اور اثر رہا ہے وہ انتخابات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی بات سمجھ آتی ہے، ان کا ساتھ دیں گے، ایم کیو ایم جو کوشش کر رہی ہے اُس کا مثبت جواب دیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ذاتی مفادات کیلئے کوئی کام نہیں کیا، قوم کے مفاد میں مشکل فیصلے بھی کریں گے۔
Comments are closed.