جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سےجاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کریں گے۔
دونوں رہنماؤں مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز کے درمیان ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی جائے گی۔
ترجمان جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں لانگ مارچ اور پی ڈی ایم کی آئندہ حکمت عملی پرتبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.