پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، چار سو انٹرنیشنل میچ سپروائز کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے۔
علیم ڈار کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ 400 انٹرنیشنل میچز مکمل ہونے پر ﷲ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے کہا کہ چار سو انٹرنیشنل میچز کا اعزاز اپنے والدین اور فیملی کے نام کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اتوار کو ابوظبی میں علیم ڈار نے افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی امپائر کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
علیم ڈار نے بطور امپائر 136ٹیسٹ،211 ون ڈے اور 53 ٹی ٹوئنٹی میچز میں فرائض انجام دئیے ہیں۔ علیم ڈار اس سے قبل اور بھی بہت سے اعزازات حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں۔
Comments are closed.