میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ، دانیہ شاہ کو گرفتار کرنے پر پہلی سابقہ اہلیہ، ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ شام دانیہ ملک کی گرفتار کی خبر مین اسٹریم میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
خبر کا وائرل ہونا ہی تھا کہ عامر لیاقت کی سابقہ اور پہلی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’اللّہ اکبر‘ لکھا۔
ڈاکٹر بشریٰ اقبال کے ردِ عمل پر ٹوئٹر صافین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے کے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو لودھراں سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
دانیہ ملک کے خلاف مرحوم کی بیٹی نے شکایت درج کروائی ہے۔
دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی دانیہ شاہ کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کر گرفتار کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تھانے آئی ہوں تو کوئی کچھ نہیں بتارہا اور نہ ہی یہاں دانیہ موجود ہے۔
Comments are closed.