بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خمیس مشیط پر داغا جانے والا ڈرون ناکارہ بنا دیا گیا، سعودی اتحاد

عرب اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط پر داغے گئے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی افواج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا یہ ڈرون شہری آبادی کو نشانہ بنانے کیلئے داغا گیا تھا۔

اتحادی فواج نے کہا کہ ’حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کی شہری آبادی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے ڈرون داغا تھا‘۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ خمیش مشیط کی جانب آنے والے اس ڈرون کو مار گرایا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

تحادی فوج کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی دارالحکومت ریاض میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس حملے کے نتیجے میں تیل کی تنصیبات پر آگ بھڑک اٹھی تھی، جبکہ واقعے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں آگ بجھادی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.