ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے کے ایم سی سے تفصیلات طلب کرلیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کے ایم سی سے کے کے ایف اور ایم کیو ایم کے نام پر املاک کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
تفصیلات دینے کے لئے ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے خط کے ایم سی کو لکھ دیا ہے۔
خورشید بیگم میموریل ہال سمیت دیگر املاک کو ڈیڑھ سال قبل فریز کردیا گیا تھا۔
عدالت میں سماعت سے قبل سیزر میمو بنایا گیا ہے، کے کے ایف اور ایم کیو ایم ٹیرر فائنانسنگ اور منی لانڈرنگ کیس کی کاؤنٹر ٹیررازم ونگ تحقیقات کر رہا ہے۔
Comments are closed.