بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا طارق جمیل کا وزیر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور ان کی صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس پر ہم ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

طارق جمیل نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت کے ساتھ تندرستی عطا کرے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ان کی وزیراعظم سے  ملاقات ہوئی ہے، ان کی صحت اچھی ہے اور انہيں کورونا کی معمولی نوعیت کی علامات ہیں ، انہیں فوری علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزراء اور معاونین نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.