سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے فیس لے کر بلیو ٹِک دینے کی سروس دوبارہ شروع کردی جسے ٹوئٹر بلیو کا نام دیا گیا ہے۔
کمپنی اعلامیے کے مطابق نئی سروس کی سبسکرپشن سے صارفین ٹوئٹس میں ترامیم اور 1080 پکسل کی ویڈیو اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق نئی سروس کی فیس ویب کے لیے 8 ڈالر فی ماہ جبکہ ایپل صارفین کے لیے11 ڈالر فی ماہ ہوگی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نئے فیچر میں دیے گئے ترمیم کے بٹن سے متعلق سیکڑوں صارفین درخواست کر رہے تھے جبکہ کئی افراد کا کہنا ہے کہ اس سے غلط معلومات کے پھیلنے میں اضافہ ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کسی ٹوئٹ کو بڑے پیمانے پر شیئر کرنے کے بعد تبدیل کیا جاتا ہے تو اس سےغلط معلومات کے پھیلنے میں اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ پہلے سے مفت میں بلیو ٹک حاصل کرنے والے تمام اکاؤنٹس سے آئندہ چند ماہ کے دوران ان کا بلیو ٹک کوختم کردیا جائے گا۔
Comments are closed.