بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

اسمبلی کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے ترجمان  حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اگر ملک کی معیشت مزید خراب ہو جائے تو اسمبلی کی مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ معاشی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ابھی یہی فیصلہ ہے کہ الیکشن بروقت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے، اسمبلیوں کی مدت میں ایک سال تک کی توسیع دی جاسکتی ہے، جو غیر آئینی نہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ ایک گیدڑ نیازی تھا جو بھارت کےسامنےسرینڈر ہوا اور سقوط ڈھاکہ ہوا

حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت میں توسیع غیر آئینی کام نہیں، پی ڈی ایم نے آئینی طریقے سے عمران خان کی حکومت کو نکالا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ جلدی الیکشن کرائے جائیں، وہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے پر بضد ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی سیاست مفاہمت کی سیاست ہے، مزاحمت کی سیاست کے وہ قائل نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.