پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

سندھ میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا 3 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

سندھ میں رواں سال ڈینگی سے 62 ہلاکتوں کے بعد 3 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

سندھ کے محکمۂ صحت کے مطابق سندھ میں ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا ہے، جاں بحق شخص حیدر آباد کا رہائشی تھا۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں زیرِ علاج تھا۔

ترجمان نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 40 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان میں ایک بار پھر ڈینگی بخار نے سر اُٹھا لیا ہے، ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے سیکڑوں کیسز سامنے آچکے ہیں جن کی تعداد زیادہ تر پنجاب میں پائی جا رہی ہے، ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ملک بھر کے لوگوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 14، کراچی میں 24، دادو اور میرپور خاص میں 1،1 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 873 ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.