نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام ویکسینیشن سینٹرز اتوار اور قومی تعطیل کے روز بند رہیں گے۔
لوگ اتوار یا قومی تعطیل کے دن ویکسینیشن سینٹر نہ جائیں، فیصلہ ویکسین ایڈمنسٹریٹر اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا۔
ہیلتھ کیئر ورکرز مشکل حالات میں بھی قوم کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، تمام ویکسینیشن مہم میں شامل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹرز میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Comments are closed.