لاہور، سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں ملزمان کو آج سزا سنائی جائے گی۔
پولیس نے ڈیٹا بینک کی مدد سے مرکزی ملزم عابد ملہی کا سراغ لگایا تھا۔ زیرحراست افراد کی نشاندہی پر دوسرے ملزم شفقت کو پکڑا تھا۔
گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت میں ملزموں کے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت بیانات قلمبند کیے گئے۔عدالت کے روبرو فارنزک ٹیم، ڈولفن اہلکار سمیت 37 کے قریب گواہان پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کا واقعہ ستمبر 2020 میں پیش آیا تھا، ملزمان نے سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
Comments are closed.