کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شہری کے اغواء کیس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس کے تین اہلکاروں کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
پولیس اہلکاروں میں انسپکٹر جاوید حسین، ارشد اقبال اور جاوید علی شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کے خلاف اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
مدعی مقدمہ آکاش کا موقف ہے کہ 20 اور 21 نومبر کی رات کو اس کے بھائی نے واٹس ایپ پر کال کی کہ مجھے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اغواء کرلیا ہے، پولیس اہلکاروں نے بھائی کی رہائی کیلئے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
سرکاری وکیل کا موقف ہے ملزمان کو رینجرز نے انکل سریا اسپتال کے قریب سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، جبکہ ملزمان کا موقف ہے انہوں نے کسی کو اغواء نہیں کیا، اپنے پولیس والے ہی جھوٹے کیس میں ملوث کر رہے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اغواء برائے تاوان کی وارداتیں دیہی اور شہری علاقوں میں بغیر رکاوٹ کے ہو رہی ہیں، یہ صورتحال شہریوں میں خوف اور عدم تحفظ پیدا کر رہی ہے، ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، لہٰذا ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔
Comments are closed.