بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

وفاق کا 3 اسپتالوں کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے 3 سرکاری اسپتالوں کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وفاق کا تین سرکاری اسپتال جناح، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کو بورڈ آف گورنرز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جناح اسپتال چلانے کے لیے چار رکنی بورڈ آف گورنرز بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تین سرکاری اسپتالوں کو وفاق کو منتقلی کے معاملے پر بورڈ آف گورنرز کے لیے صوبہ سندھ سے دو نام مانگ لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر صحت سندھ کی جانب سے بورڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بورڈ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسپتالوں کی منتقلی پیچیدہ مسئلہ ہے، وفاق کی جانب سے سندھ سے نام مانگے گئے ہیں، اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کا معاملہ عدالتوں میں ہے اور وزیرصحت سندھ نے وفاق کو نام دینے سےانکار کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جناح اسپتال چلانے کے لیے چار رکنی بورڈ آف گورنرز بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، بورڈ آف گورنرز میں مشتاق چھاپرا، رونق لاکھانی، ڈاکٹر محمد عرفان داؤدی اور راشد خان شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.