پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پہلے ہی سیشن میں قومی ٹیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا ہے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دن کے آغاز پر ہی انگلش کپتان بین اسٹوکس کو 41 رنز پر بولڈ کر کے انگلینڈ کا پانچواں کھلاڑی واپس پویلین بھیجا۔
انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 539 رنز پر گری جب لیام لیونگسٹن کو نسیم شاہ نے 9 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
گزشتہ روز تیز بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 4 وکٹ کے نقصان پر 506 رنز بنالیے تھے۔
Comments are closed.