ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

عمران خان کی گرفتاری یقینی ہے، میں اسے خود گرفتار کرواؤں گا، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری یقینی ہے، میں اسے خود گرفتار کرواؤں گا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے پر ابھی تک باب بیٹے میں اتفاق نہیں ہوا، تین روز سے پرویز الہٰی بہانہ بنا کر اسلام آباد میں مقیم تھے، لاہور جاتے تو ان کو عمران خان سے ملاقات کرنا پڑتی اور مشکل فیصلے کرنے پڑتے۔

آئینی ماہرین کے مطابق صوبے کے وزیر اعلیٰ کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار دو طرح کی آئینی صورتحال میں معطل ہو جاتا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ڈیولپمنٹ فنڈ من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم کیے جارہے ہیں، اسمبلی تحلیل کرنے سے سب سے زیادہ فائدہ بطور سیاسی جماعت ہمیں ہوگا، انہوں نے دھاندلی کے ذریعے پنجاب اسمبلی تحلیل کی تو ہم عدالت جائیں گے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ اسمبلیاں آئینی مدت پوری کریں، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، جلد لائحہ عمل سامنے لائیں گے، ہمارے وفد نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات کی ہے، 18 ممبران کی معطلی کا کیس جمعے  کو لگ گیا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ سے معطل اراکین کی بحالی کی استدعا کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.