جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

کراچی: گلستانِ جوہر کی کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ برآمد

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں ایک کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ ملا ہے۔

پولیس کے مطابق گلستانِ جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔

ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے ملنے والے انسانی ڈھانچے کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی مختلف علاقوں سے4افراد کی لاشیں، ایک شخص کا…

انسانی ڈھانچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ کے بعد پتہ لگ سکتا ہے کہ یہ ڈھانچہ خاتون کا ہے یا مرد کا۔

انسانی ڈھانچہ کون کچراکنڈی میں پھینک کر گیا، پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں پولیس کچرا کنڈی کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.