ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

ایلون مسک نے ایپل کمپنی کی غلط فہمی دور کردی

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایلون مسک نے آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل انکارپوریشن کے چیف ٹم کوک سے مل کر ان کی غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔

 ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹ میں ایپل انکارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر سے ایک خوبصورت منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ٹم کوک، مجھےایپل کے اس خوبصورت ہیڈ کوارٹر لے کر جانے کا شکریہ‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’بہت اچھی گفتگو ہوئی، ہم نے ٹوئٹر کو ممکنہ طور پر ایپ اسٹور سے ہٹائے جانے کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کو دور کیا‘۔

ایلون مسک نے لکھا کہ اب ٹم کوک نے واضح کردیا ہے کہ ایپل کبھی بھی ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کے بارے میں نہیں سوچا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز ایلون مسک نے ایپل انک پر ٹوئٹر کو اپنے ایپ اسٹور سے بلاک کرنے کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایپل انک نے ٹوئٹر پر اشتہار دینا بھی بند کردیا ہے۔

، یہ بتائے بغیر کہ کیوں ٹویٹس کی ایک سیریز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم الزام لگایا تھا کہ وہ ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.