ہفتہ8؍جمادی الاوّل 1444ھ 3؍دسمبر 2022ء

عمران خان کی پنجاب میں طلبہ یونینز کی فوری بحالی کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر (وی سی) اصغر زیدی نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر اصغر زیدی نے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کو ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔

وائس چانسلر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ ارشد شریف اسکول آف جرنلزم میں تحقیقاتی صحافت اور صحافتی اقدار کی تعلیم پر توجہ دی جائے گی۔

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں…

اصغر زیدی نے کہا کہ کیمپس میں ارشد شریف اسکول آف جرنلزم کی ایک نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔

عمران خان نے پنجاب میں طلبہ یونینز کی فوری بحالی اور گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.