جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

بلیلی خود کش دھماکا، 11 زخمی اب بھی زیرِعلاج

کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہوئے خود کش دھماکے کے زخمی 9 اہلکاروں سمیت 11 افراد سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیرِعلاج ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بلیلی دھماکے کے 16 زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلیلی میں پولیس کے ٹرک پر خودکش حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 23 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر کے مطابق اہلکاروں کو پولیو ڈیوٹی پر لے جانے والے پولیس کے ٹرک سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا رکشہ ٹکرا دیا تھا، خود کش بمبار کی لاش قریب سے ملی تھی۔

وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا ہے کہ بلیلی دھماکے کی تفتیش شروع ہو چکی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانے تک پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی دھماکے کی زد میں آ گئی تھیں، دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں خاتون، بچہ اور اہلکار شامل ہیں۔

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے یہ بھی بتایا تھا دھماکے میں 20 سے 25 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کی شدت سے ٹرک الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.