بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

ڈنمارک کو ہرا کر آسٹریلیا اگلے مرحلے میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈکپ 2022 میں ڈنمارک جیسی صف اول کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر آسٹریلیا نے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 

واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب آسٹریلیا نے فیفا ورلڈکپ میں دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ 

الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا اور ڈنمارک کے درمیان برابر کی ٹکر ہوئی۔

ایجوکیشن اسٹیڈیم سٹی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں دفاعی چیمپئن ٹیم کو گروپ اسٹیج میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے گئے لیکن تمام ہی کھلاڑی گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ 

اس میچ میں گیند پر زیادہ قبضہ ڈنمارک کے ہی کھلاڑیوں کا رہا لیکن 60ویں منٹ میں میتھیو لیکی کے گول نے میچ کے ساتھ ساتھ پورے گروپ کا نقشہ ہی بدل دیا۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے کیا گیا یہ گول میچ اور گروپ کی صورتحال کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا جہاں کینگروز کی جیت کے ساتھ فاعی چیمپئن اور فیورٹ فرانس کو شکست دینے والی تیونس کا سفر بھی ورلڈکپ میں اختتام پذیر ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.