بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

انگلینڈ کےکرکٹرز کے پاکستان میں بیمار پڑنے کی وجہ سامنے آگئی

انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں موسم سرما کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا، اس لیے بیمار پڑگئے۔

ذرائع کے مطابق، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی سرد موسم کے لحاظ سے کپڑے پہننے میں لاپرواہی کے باعث اسلام آباد کا بدلتا ہوا موسم ان کی صحت پر اثرا انداز ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کی تقریب میں بیشتر انگلش کھلاڑیوں نے موسمِ گرما کے حساب سے آدھی آستینوں والی شرٹس پہن رکھی تھیں۔

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 7 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوئی ہے، بیمار پڑنے والے کھلاڑیوں کو معمول کے نزلے اور زکام کی شکایت ہے، ابھی تک کسی کو بھی سخت بخار نہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کے کسی بھی ممبر کو صحت سے متعلق کوئی مسلہ نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.